حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت) سیاسی و سماجی شخصیت راجہ طاہر ولید رشتہ ازدوج میں منسلک ھو گئے جن کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز مقامی میرج ھال میں منعقد کی گئی جس میں بابر سلیم سواتی، ملک آمین اسلم،قاضی احمد اکبر، جہانگیر شفقت خان طاہر خیلی،ا سردار ذوالفقار حیات، حاجی رفیق قادری،سید ھاشم علی علوی،چوھدری وقار علی اعظم، محمد وقار طاہر، صاحبزادہ غلام حسنین سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے دولہا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔