مری (نمائندہ خصوصی)مری میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری کی زیرنگرانی زمین کا عالمی دن بھر پور انداز میں منایا گیا،مری میں قائم ریسکیو اسٹیشنز سے ریلی نکالی گئی،جس میں ریسکیو اہلکاروں،ریسکیو سکاٹس،طلبہ سمیت تمام ونگ انچا رجز نے شرکت کی،شرکا نے شجرکاری کرنے،زمین کو صاف ستھرا رکھنے،اور پودوں کی حفاظت کے آگاہی بینرز اٹھا رکھے تھے،زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے سنٹرل اسٹیشن پر سیمنار بھی منعقد کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کے آئیں زمین کو صاف ستھرا رکھیں،زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور پھر ان پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کےآئیں وعدہ کریں کہ اس ارض وطن کو ہم سر سبزوشاداب بنائیں گے، پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ختم کریں گے کیونکہ اس کی وجہ سے ندی نالوں کی بندش ہو جاتی ہے اور ماحول بھی آلودہ رہتا ہے اس لیے آلودگی کو ختم کرنے کے لیے اپنے حصے کا کم سے کم ایک درخت ضرور لگائیں۔