ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کاکسٹم اہلکاروں پرحملوں میں اضافہ ہونےسےسیکیورٹی پلان ترتیب دےدیاگیا۔کسٹم کلکٹر ڈی آئی کرم الٰہی کاکہناہےکہ ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں کو دن کے اوقات میں کام کرنےکی ہدایت کی گئی ہے،اسپیشل ڈیوٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر آپریشنز کا فیصلہ کیاگیاہے،حساس اضلاع میں کسٹم اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کی جائے گی ،جنوبی اضلاع میں کسٹم انٹیلی جنس کے 250 سے زائد اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔کسٹم کلکٹرڈی آئی خان کاکہناہےکہ پیٹرولنگ سے قبل کسٹم اہلکار ایس او پیز پر عمل درآمد کررہے ہیں، اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کے بعد حملے بڑھ گئے، تین دنوں میں 8اہلکاروں کی شہادت ہوئی، جنوبی علاقوں میں گاڑیوں، ہتھیاروں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کسٹم اہلکاروں نے تین ماہ میں 3 ارب 79کروڑروپے کی نان کسٹم پیڈ اشیاء ضبط کیں۔