حسن ابدال،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار 

Apr 23, 2024

حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت)  تنویر ولد حق نواز نے تھانہ صدر پولیس کو بیان دیا کہ  میں گھر میں والد اور والدہ کے ساتھ موجود تھا مسما?( س۔ب) میری والدہ کو عید ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی جس کو رخصت کرنے کی غرض سے میری والدہ باہر گلی میں نکلی تو شور شرابہ کی آواز سنائی دی جیسے ہی گلی میں گئے تو دیکھا کہ تین اشخاص خالد، الیاس اور فرمان شراب کے نشہ مین دھت تھے میری والدہ اور مسما?( س۔ب )کا راستہ روکا ہوا تھا جن کو چھڑانے کے لیے میں اور میرا والد آگے بڑھے تو تینوں اشخاص نے ہم پر ڈنڈے برسا دیے اور ہمیں زخمی کر دیا اسی دوران صداقت بھی پسٹل اٹھائے آ گیا اور ہمیں دھمکیاں دینے لگا۔ تھانہ صدر  پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان خالد ولد ارشاد، الیاس ولد صداقت اور فرمان ولد اعظم سکنائے کوٹ سنڈکی  تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

مزیدخبریں