فتح جنگ(نامہ نگار)محکمہ فشریز اٹک کے زیر اہتمام ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اٹک کی زیر سرپرستی بچہ مچھلی سٹاکنگ دریائے ہرو پر کی گئی دریا کے قرب و جوار سے کچر ا بالخصوص پلاسٹک کے شاپر بھی اٹھوائے گئے پلاسٹک بیگ سے بچا کیلئے پلاسٹک سے انکار کے موضوع سے آگاہی کیلئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں عام آدمی کو پلاسٹک بیگ کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی آگاہی واک کے موقع پر نمبردار گریالہ ٹان ملک الیاس سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے آگاہی واک کا مقصد پلاسٹک کے شاپر کے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی شاپر اس وقت سب سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہے ۔
محکمہ فشریز اٹک کے زیر اہتمام ورلڈ ارتھ ڈے منایا گیا
Apr 23, 2024