اٹک (نامہ نگا ر) ڈپٹی کمشنر اٹک رائو عاطف رضا نے کہا ہے کہ صحت مندماحول ہماری بقااورسلامتی کاضامن ہے، ماحولیاتی آلودگی ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لائق ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر ماحول کو صاف رکھیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک میں ارتھ ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حاضرین کی کثیرتعداد موجود تھی،محکمہ ماحولیات کہ افسران نے شرکاء کو ارتھ ڈے اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ جدید دنیا میں ماحولیاتی آلودگی سب سے بڑا مسلہ ہے جس سے نبردآزما ہونا انتہائی ضروری ہے جدید دنیا اس اہم مسئلے پر کثیر رقم خرچ کر رہی ہے اور عوام کو آگاہی فراہم کر رہی ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان کی عوام اس اہم مسلے کی سنگینی کوسمجھیں اور ہر شخص اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا انفرادی کردار ادا کرے۔