پنجاب نواز شریف کے چاہنے والوں کا صوبہ ہے،حاجی یعقوب

 حضرو (نمائندہ نوا ئے وقت)مسلم لیگ نو ن اٹک کے نائب صدر حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پنجاب میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا صوبہ ہے  وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ان دو ماہ کے دوران جس  کارکردگی کا مظاہرہ کیا عوام نے نون لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروا کے ان کی پالیسیوں پر اعتماد کیا ہے انے والے دنوں میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت پنجاب علمی اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی یعقوب خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پی ٹی ائی کو مسترد کر کے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا ہے پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا مسلم لیگ نون کی حکومت نے ان ڈیڑھ ماہ کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات ایک رکھا ۔

ای پیپر دی نیشن