کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کرلی۔دو دریا میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور دو بچیوں کے باپ 27 سالہ طاہر محمود نے گھریلو پریشانی کے باعث سمندر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔سمندر میں چھلانگ لگانے سے قبل طاہر نے گھر پر ویڈیو کال کرکے خودکشی کی اطلاع بھی دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل سی ویو دو دریا کلاک ٹاور کے قریب سمندر میں ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع تھی، جس کے بعد ایدھی بحری خدمات کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تھی، تاہم بعد میں پتہ چلا کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خودکشی کرلی ہے۔
کراچی : معاشی مشکلات پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سمندر میں چھلانگ لگادی
Apr 23, 2024 | 12:42