سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ 14سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں لگتا ہے اب نیب سے پنشن لینا پڑے گی ۔شاہد خاقان عباسی کاجوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے محنت کرنی ہو گی فیصلے کرنے ہوں گے۔پہلے ایک ناکام حکومت تھی دعا کریں گے اللہ انہیں ہدایت دے۔پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی۔ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہیے۔گیس پائپ لائن سیاسی ایشو نہیں ہے یہ ایک لیگل ایشو ہے۔قبل ازیں شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوی ۔ایل این جی ریفرنس کی سماعت میں ملزمان کی حاضریاں لگائی گئیں۔ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی۔عدالتی عملے کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل میں آج جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چودھری سفیر احتساب عدالت پیش ہوئے۔شاہدخاقان عباسی اورصاحبزادے نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی۔ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔