اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کی کوآرڈنیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم سے سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی ملاقات میں باکو میں آنے والی کاپ 29 میں متاثرہ بچوں کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی بچے جو موسمیاتی بحران سے متاثر ہوئے ہیں، انہیں خود کو عالمی موسمیاتی قیادت کو صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے عالمی یوم ارض پر روشنی ڈالتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے بھی بچوں کے فعال کردار پر زور دیا کہ وہ اپنے بڑوں کو قومی موافقت کے منصوبے (این اے پی)کے مطابق پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کو روکنے کی تلقین کریں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزارت کے موسمیاتی ایجنڈے کو قومی طے شدہ شراکت (این ڈی سیز)کے مطابق بچوں کے ذریعے ملک بھر میں فروغ دیا جائے گا۔ دونوں فریقوں نے موسمیاتی پالیسی کی تشکیل اور موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کے دوران بچوں کی شرکت کے بڑھے ہوئے کردار پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم کی کوآرڈنیٹر سے سیو دی چلڈرن آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات
Apr 23, 2024