وزیراعظم کی نامزدگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوے، طارق بگٹی

Apr 23, 2024

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ وزیراعظم کی نامزدگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوے، دس پندرہ بندوں کو بٹھا کر خود کو فیڈریشن کا عہددار نامزد کرنا افسوسناک ہے، شہلا رضا نے وزیراعظم کو بائی پاس کیا ، ایک دو روز میں سب کلیر ہو جایگا۔ نصیر بندہ ہاکی گراونڈ اسلام آباد میں ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے طارق بگٹی نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف وزیراعظم پاکستان ہے جن کی نامزدگی پر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہوا۔ پی ایچ ایف کانگریس میں 93 میں سے 62 ممبران نے مجے اعتماد کا ووٹ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن سنبھالی تو اسکے مالی حالات بہت خراب تھے، عمان ٹیم بھیجنی تھی۔ فیڈریشن کو مشکل حالات سے میں نے نکالا۔ حکومت ، وزارت، پی او اے اور پاکستان سپورٹس بورڈ ہمارے ساتھ ہے۔ دس پندرہ بندوں کو بٹھا کر اپنے آپکو فیڈریشن کا عہددار نامزد کرنا افسوسناک بات ہے، شہلا رضا نے وزیراعظم کو بای پاس کی، سابق سیکرٹری حیدر حسین نے تمام معاملات کو خراب کیا جبکہ ایک دو دنوں میں وزیراعظم سے ملاقات کر کے سب کچھ کلئیر ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ، غیر ملکی کوچ بھی ہمیں جوائن کر رہے ہیں ، کراچی کی فیڈریشن ایک جھتہ ہے جن کے پاس صرف 12 لوگ ہیں۔ہاکی کھیل کی ترقی کیلے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے کہا کہ پشاور کی کسی عدالت نے حکم امتناع نہیں دیا، صرف کانگرنس میٹنگ منٹس جاری کرنے سے روکا ہے، قانونی اور واحد پی ایچ ایف ایک ہی ہے، پہلے بھی ہاکی معاملات درست سمت لیکر گے تھے اب بھی جلد ہاکی کو درست کریں گے

مزیدخبریں