اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ باجوڑ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت کے نامزد کردہ امیدواروں کو پی ٹی آئی کے ہی ورکروں کے ہاتھوں شکست "جمہوری شعور" کے حق میں اور اندھی تقلید کے خلاف ایک اہم پیشرفت ہے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہی وہ ورکروں میں شعور کی جنگ تھی جسے ہم نے پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت کے خود ساختہ انڑا پارٹی الیکشن کو کامیابی سے چیلنج کر کے اجاگر کیا تھا۔ یعنی کسی بھی جماعت کی قیادت کا انتخاب اس جماعت کے ورکروں کا آئینی اور قانونی حق ہے پی ٹی آئی باجوڑ کے ورکروں نے اس سیاسی جمبوری حق کو بزور ووٹ منوایا، جو کہ قابل تحسین ہے۔