اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کی کنٹری ہیڈ سعدیہ خان عرف خان بی بی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر مقیم اور مشکوک افراد کو فوری طور پر نکالا جائے کیونکہ یہی لوگ اسلام آباد میں ہونے والے ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،غیر قانونی گیسٹ ہاوسز کو بند کیا جائے،رہائشی علاقوں میںہونے والی کمرشل ایکٹیوٹیز کو ختم کیا جائے ،اسلام آباد کے تمام پلازوں میںسرچ آپریشن کیا جائے، ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے تمام راستوں پر سکینگ اور سیکیورٹی سسٹم لگایا جائے،آئی او ایم کے تمام دفاتر کو ڈپلومیٹک انکلیو سے باہر منتقل کیا جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے چیئرمین رعایت اللہ خان عرف خان بابااین پی سی کے صدر اظہر جتوئی اور نومنتخب عہدیداران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب حلف برداری کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔