سی سی پی نے سنگاپور کی کمپنی کو پاکستانی فوڈ کمپنی میں حصص کے حصول کی منظوری دے دی

Apr 23, 2024

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے سنگاپور کی ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ولمار انٹرنیشنل لمیٹڈ سمیت چار حصول کاروں کو پاکستانی فوڈ کمپنی یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں شیئرز (حصص) کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔اس منظور شْدہ ٹرازیکشن میں یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے23.20 فیصد شیئر ہولڈنگ کو چار حصول کاروں نے حاصل کر لیا ہے۔ان شیئرز کو حاصل کرنے والے حصول کاروں میں سے ایک ولمار پاکستان ہولڈنگزہے جو کہ سنگا پور کی کمپنی ولمار انٹرنیشنل لمیٹڈ فارچون 500 کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے ۔شیئرز کو حاصل کرنے والی دیگر تین حصول کاروں میں پاکستان میں قائم کی گئی یونٹی ولمر ایگرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہے جوکہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے اور خوردنی تیل کے کاروبار میں مصروف ہے ۔

مزیدخبریں