اسلام آباد میں قیمتی جوہرات کی مصنوعات کی قدر میں اضافے پر بین الاقوامی ورکشاپ

اسلام آباد (خبرنگار)نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن پاکستان اور ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن جاپان کے تعاون سے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کے ذریعے قیمتی جوہرات کی مصنوعات کی قدر میں اضافے پر ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے مذکورہ ورکشاپ میں اے پی او کے رکن ممالک کمبوڈیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، منگولیا، نیپال، سری لنکا اور ویت نام سے 18شرکا نے شرکت کی ہے11مقامی شرکا اور تھائی لینڈ کے بین الاقوامی ریسورس اسپیکرز کے ذریعے سیشنز منعقد کیے جائیں گے اس پروگرام کا بنیادی مقصد قیمتی جوہرات کی مصنوعات پر بین الاقوامی معیارات کا جائزہ لینا، کاٹنے، پالش کرنے، ڈیزائن کرنے اور پگھلانے کی تکنیکوں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا اور قیمتی جوہرات کی ویلیو چینز بشمول مینوفیکچرنگ، معیاری کاری اور تجارت میں بہترین طریقوں اور تکنیکی ترقی کی سمجھ کو بڑھانا ہے مہمان خصوصی وسیم اجمل چوہدری، وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار اور اے پی او ڈائریکٹر برائے پاکستان نے چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کے افتتاحی کلمات میں جواہرات کی مصنوعات کی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ویلیو ایڈیشن پر ایشیا پیسیفک کی ترقی میں اے پی او کے کردار کو سراہا۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر 22 اپریل 2024 کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق قیمتی جوہرات کی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی حصے سوات اور مینگورہ سمیت تین عالمی مشہور سلسلے ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم سے گھرے ہوئے ہیں۔ نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (NPO) اپنے وژن "معاشی طور پر پیداواری اور عالمی سطح پر مسابقتی پاکستان" کے ذریعے وزارت کے مینڈیٹ کی تکمیل اور اسے مضبوط بنانے میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ این پی او پاکستان میں پیداواریت اور معیار کو بڑھانے کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔

ای پیپر دی نیشن