پنجاب میں آج سے آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آج سے 29 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتِ حال میں کھلے آسمان تلے نہ جائیں۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن