ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مال روڈ کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث آج لاہور میں عام تعطیل ہے۔لاہور میں ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے بھر پور تیاریاں کی گئیں۔سکیورٹی کے پیش نظر راستے بند کیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گریٹر اقبال پارک، لوئرمال، لاری اڈا پر محدود سفر کی ہدایت کی۔لاہور میں تعطیل کی وجہ سے عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹر کے تحت ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم پنجاب سول سیکریٹریٹ سےمنسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہے۔مہمان صدر کی خوش آمدید کرنے کے لئے شہر بھر کو پھولوں کی چادر اور پاک ایران پرچم سے سجا یا گیا ہے۔جگہ جگہ پاک ایران دوستی اور ایرانی صدر کو ویلکم کرنے کےلیے فلیکسز ہورڈنگز کی بہار ہے۔