بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، پمز ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی

بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کے بعد پمز ڈاکٹرز کی میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔بشریٰ بی بی نے دل کی دھڑکن تیز ہونے کی بھی شکایت کی.ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر سدرہ ظہور، ڈاکٹرحرا اور ڈاکٹر بشریٰ لیاقت شامل ہیں .بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔پمز کے3 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا. ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا۔میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرز نے صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا.بشریٰ بی بی نے گلے اور بائیں ہاتھ میں درد کی شکایت کی۔

ای پیپر دی نیشن