راولپنڈی: سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت کی جانب سے اعزازات عطا کئے، سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ہوئی، مجموعی طور پر 35 افسروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
7 افسروں کو ستارہ امتیاز اور 15 افسروں کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا. تقریب میں 13 افسروں کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو گمنام ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی بے لوث خدمات ایک پرعزم قوم کی بنیادوں کیلئے تقویت کا باعث ہیں۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ قوم ہمیشہ آپ کی مقروض رہے گی۔