رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نمودارہوگا

کراچی:رواں سال کامکمل گلابی چاند (پنک مون) 24 اپریل کونمودارہوگا۔رواں سال 2024 کامکمل اورگلابی چاند بدھ کی صبح دُنیاکےمختلف حصوں میں نظرآئےگا، پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4بج کر 49 پرہوگا، اس دوران افق پرسیارے مریخ اورزحل بھی دکھائی دیں گے۔پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے. اس دوران چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے جسے بغیر کسی آلے کے دیکھا جاسکتا ہے. گلابی چاند پاکستان سمیت دنیا بھرکی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے ۔

واضح رہے پنک مون برطانیہ،آئرلینڈ، پرتگال، مشرقی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں دیکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن