وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع

Apr 23, 2024 | 21:07

ویب ڈیسک

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، پہلے فیز میں 40 پرائمری اسکولوں میں رواں ہفتے دوپہر کا کھانا دیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹر کے 20،20 اسکولوں میں مفت کھانا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیکریٹری ایجوکیشن نے پرائمری اسکولز میں سہولیات فراہمی کے ساتھ بچوں کے لیے مفت کھانے کا اعلان کیا تھا۔سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے بتایا کہ بچوں کو دوپہر کا کھانا حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جا رہا ہے، اگلے دو ماہ میں تمام پرائمری اسکولز میں کھانا شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں