بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جب گرفتار کیا اُس وقت صحت ٹھیک تھی۔
ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ رات کو بغیر اطلاع کے ایمبولینس بنی گالہ پہنچی، بشریٰ بی بی کو رات بازو میں اور سینے میں تکلیف تھی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کوجب گرفتار کیا اس وقت صحت ٹھیک تھی، بشریٰ بی بی کی تکلیف بڑھی اور ڈاکٹر دوبارہ چیک اپ کرنے گئے۔
دوسری طرف کنول شوذب نے کہا کہ بشریٰ بی بی نہیں بلکہ اصل ٹارگٹ بانی پی ٹی آئی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے خاندان کو نہیں نوازا۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے 2 ماہ تک ٹیسٹ کیوں نہ کیے گئے، اتنا ٹارگٹ اور ہراساں کیا تاکہ ڈیل کرلیں۔
کنول شوذب نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو زبردستی قید میں رکھا گیا، رانا ثناء اللّٰہ نے کہہ دیا کہ ڈیل پر کیسز ختم ہوسکتے ہیں۔