سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر پشین میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3دہشت گرد وں ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشین میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی. جس میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد افغان شہری ہے. ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سےاسلحہ اور بارود بر آمدکر لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسزنےخیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاع پر دو مختلف مقامات ‘ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیر ستان’ میں کاروائیوں کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک کیا تھاجبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔