لاہورمیں شدید بارش کےباعث بندروڈ پرواقع ایک مکان کی چھت اورسروسزہسپتال کےآئی سی یو کی سیلنگ گرنے سے دو بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔

طوفانی بارش کے باعث لاہورکے علاقے بند روڈ ڈبل سڑک پرواقع گھرکی چھت گرنے سے اٹھارہ سالہ علی رضا ،تیس سالہ کلثوم ،پانچ سالہ ثناء ،سات سالہ کرن اور پینتیس سالہ امیینہ زخمی ہو گئی۔زخمیوں کو میاں منشی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔دوسری جانب سروسز ہسپتال کے آئی سی یو کی سیلنگ گرنے سے الیکڑک شاکس کے باعث پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن