دارالحکومت سڈنی سے خصوصی طیارے میں روانہ ہونیوالی اس ٹیم میں ماہر ڈاکٹرز اور فوجی اہلکار شامل ہیں ۔ آسٹریلوی میڈیکل ٹیم کوٹ ادو میں فیلڈ ہسپتال قائم کرے گی جس کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جائے گی ۔ ٹیم کے ونگ کمانڈر کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم کی روانگی کا مقصد سیلاب کے بعد پھوٹنے والی وبائی امراض کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔ ٹیم کے ہمراہ ادویات بھی بھیجی گئی ہیں ۔ آسٹریلیا پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر امداد فراہم کرچکا ہے ۔