فلم نے امریکہ اور کینیڈا میں اِس وِیک اَینڈ پر ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پانچ نئی موویز کے مقابلے میں اپنی برتری قائم رکھی۔ دی ایکس پینڈیبلزاب تک چھ کروڑ انچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ دوسری طرف انیسٹن جنینفر اور جیسن بیٹ مین کی رومانٹک کامیڈی فلم دی سوئچ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی اوراس نے ابھی تک اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ ہیٹی کے مشہور میوزیشن وائی کلف جین صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی درخواست رد کیے جانے کے خلاف اپیل کرنے کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وائی کلف نومبر میں ہیٹی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں صدر کی اہلیت کے مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اترسکے تھے۔