برطانوی اخبارکےمطابق کیریبیئن جزیرے پر آسمانی بجلی گرنے سے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ محفوظ رہی ہیں۔ کیٹ ونسلیٹ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعطیلات منانے کے لیے وہاں موجود تھیں۔ جس مکان پر بجلی گری وہ بری طرح جل گیا ہے تاہم اس میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔ کیٹ ونسلیٹ کے ہمراہ ان کا بوائے فرینڈ لوئس ڈاؤلر اور بچے میا اور جوئی بھی تھے۔ واضح رہے پینتیس سالہ کیٹ وینسلیٹ کو جیمز کیمرون کی فلم ٹائی ٹینک سے بین الاقوامی شہرت ملی تھی۔ دو ہزارنومیں\\\'\\\' دی ریڈر\\\'\\\' فلم میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔