دوسری طرف جرمنی اورجنوبی کوریا نے باغیوں کی مالی امداکا اعلان کیا ہے۔ نیٹوحکام کا کہنا ہے کہ قذافی کے اقتدار کا سورج اب غروب ہوچکا ہے اورانہیں اب جانا ہی ہوگا ، لیبیا کے عوام باغیوں کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اورشہرکی دیواروں پرباغیوں کے حق میں نعرے درج ہیں ۔ادھر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے اچانک منظر عام پر آکر سب کو چونکا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ باغیوں کو چکما دینے میں کامیاب رہے ہیں۔دوسری طرف کرنل قذافی کےترجمان موسیٰ ابراہیم نے دعوی کیا ہے کہ طرابلس کے پچہترفیصد علاقے پراب بھی حکومتی فورسزکا کنٹرول ہے جبکہ باغی صرف بیس فیصد علاقے پرقابض ہیں۔ دوسری جانب ،معمرقذافی کے ملک میں ہونے یانہ ہونے سے متعلق متضاددعوے کیے جارہے ہیں
لیبیا میں باغی شدید لڑائی کے بعد قذافی کے کمپاؤنڈ باب العزیزیہ میں داخل ہوگئےراس لانوف شہر پر بھی قبضے کا دعویٰ کیاجارہاہے
Aug 23, 2011 | 13:01