شہر قائد میں آج پھر ویرانی کا راج رہا،کراچی کے تمام بازار،پیٹرول پمپس اور گلی محلوں کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔

Aug 23, 2011 | 13:39

سفیر یاؤ جنگ
ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیا کے خلاف آج سندھ بھرمیں یوم سوگ اور مزہمت کا اعلان کیا گیا تھا جس کے پیش نظر گزشتہ شب سے ہی کراچی تاجر اتحاد،صدر ایکٹرونکس مارکیٹ،ٹمبرمارکیٹ،نارتھ ناظم آباد ایسوسی ایشن اور کراچی شہر کی تمام تاجر برادری کی جانب سے سوگ کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ ،ریٹیل مارکیٹ،پیٹرول پمپس اور عید کے سیزن میں لگنے والے چھوٹے بڑے تمام بازار مکمل طور پر بند ہیں۔ شہرمیں خوف کا عالم اس قدر ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ تو دور کی بات ہے پرائیوٹ گاڑیاں بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔ شہر کے نجی تعلیمی اداروں نے گزشتہ روز اسکول بند کرنے کے اعلانات کردیئے تھے جبکہ سرکاری اسکولوں میں بھی نہ ہی اساتذہ پہنچے نہ ہی بچے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت جرائم پیشہ عناصر کے سامنےبے بس ہے،نہ ٹارگٹ کلنگ روکی جارہی ہے نہ ہی کاروبار کو تحفظ دیا جارہا ہے، تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک روز کی ہڑتال سے انکا پیداواری اور مالی نقصان تو ہوتا ہی ہے جبکہ حکومت کو ریونیو کی مد میں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ شہر کے مخدوش حالات اور ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث آج کراچی پورٹ پر بھی تجارتی سرگرمیاں نہ ہوسکیں۔
مزیدخبریں