ایک بھارتی ٹی وی نے دعوی کیا ہےکہ بھارتی وزیراعظم نے اپنے خط میں انا ہزارے سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی لوک سبھا کےسپیکر سے انا ہزارے کے بل پربحث کے متعلق بات چیت کریں گی ۔اس سے پہلے حکام کا کہنا تھا کہ اناہزارے کے بل کے کچھ حصوں کو حکومت کیجانب سے پیش کئے جانے والے بل میں شامل کرلیا جائے گا۔دوسری جانب دہلی میں بارش کے باوجود لوگوں کے بڑی تعداد کی اناہزارے کے بھوک ہڑتال کیمپ کے گرد موجودگی نے حکومت کو انا ہزارے سے بات چیت پرمجبورکردیا ہے اورمنموھن سنگھ کیجانب سے پرناب مکھرجی کو اناہزارےکی ٹیم سے مذاکرت کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔بھارت میں کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے انا ہزارے کی بھوک ہڑتال کا آج کا آٹھواں روز ہے