ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈی سی او ملتان سید گلزار حسین شاہ نے گزشتہ روز دریائے چناب کے کنارے واقع موضع جلال آباد میں قائم کی گئی خیمہ بستی کا میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ دورہ کیا اور وہاں پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ڈی سی او نے ایک کیمپ میں جا کر خاتون سے امداد ملنے کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا کہ اسے کسی قسم کی امداد نہیں ملی اور نہ ہی کھانا ملا ہے جس پر اے سی سٹی سعدیہ مہر نے اس خاتون کی دس سالہ بیٹی کو الگ بلا کر پوچھا تو اس نے کہا کہ انہیں راشن کا تھیلا اور کھانا بھی ملا ہے جس پر کیمپ میں موجود سامان چیک کیا گیا تو ڈرم میں سے آٹا انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ گھی‘ دالیں چینی و دیگر سامان بھی برآمد ہوا جس پر خاتون کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے کہا کہ یہ امداد اس کی بیٹی کو ملی ہے اسے نہیں ملی۔
بھانڈا پھوڑ دیا