سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی گریڈ 20 میں تقرری غیر قانونی قرار دے دی

سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی گریڈ 20 میں تقرری غیر قانونی قرار دے دی

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر مصباح الدین فریدکی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو عارضی چارج دینے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کی گریڈ 10 سے 20 میں ترقی غیر قانونی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جب تک کوئی نیا ایم ڈی تعینات نہیں کیا جاتا۔ ڈپٹی ایم ڈی واٹر بورڈ کو ایم ڈی کا عارضی چارج دیا جائے گا۔ مصباح الدین فرید کی بحیثیت ایم ڈی تقرری کے خلاف سابق ایم ڈی او رچیف انجینئر واٹر بورڈ نے درخواست دائر کی تھی۔
ایم ڈی واٹر بورڈ







٭٭٭٭٭٭

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...