لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 12 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مقبول احمد اعجاز سب رجسٹرار فیروزوالہ کو سیکشن آفیسر ویلفیئر ون ایس اینڈ جی اے ڈی لگایا گیا ہے۔ عبدالقیوم ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیر اعلیٰ کو ٹرانسفر کر کے ان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے سپرد کر دی گئیں۔ ان کو ڈائریکٹر بزنس سپورٹ لگایا گیا ہے۔ طارق حسین ڈی ڈی او ایچ آر ایم پاکپتن کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ، شکیل احمد او ایس ڈی کو کالونی اسسٹنٹ بھکر، فرحت حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کی خدمات چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے سپرد، طارق محمود اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی خدمات اینٹی کرپشن کے سپرد، جاوید رشید چوہان اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کو او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ محمد حنیف اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فارنزک ایجنسی کو ٹرانسفر کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اللہ دتہ وڑائچ سب رجسٹرار سیالکوٹ کو او ایس ڈی، علی ارشد جنرل اسسٹنٹ ریونیو گجرات کو سب رجسٹرار سیالکوٹ، محمد اعظم اسسٹنٹ کلکٹر کنسالڈیشن گوجرانوالہ کو اسسٹنٹ کمشنر للیانی اور فیاض احمد ندیم سیکشن آفیسر ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر جتوئی لگایا گیا ہے۔
تقرر و تبادلے
پنجاب حکومت نے 12 افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
پنجاب حکومت نے 12 افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
Aug 23, 2013