اسلام آباد (آن لائن+ اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ5بجے سے پہلے جن افسران نے نتیجہ مےڈےا کو دےا، ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ضمنی الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جنرل الیکشن کا آخری مرحلہ مکمل ہوگےا ہے جس مےں تمام اداروں، سےکورٹی فورسز، نادرا اور میڈےا نے اہم کردار ادا کےا ہے۔ اشتیاق احمد نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عام انتخابات 11مئی2013کے دوران سامنے آنے والی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کی گئی، 26سو حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر جبکہ 18سو انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے اندرفوج تعینات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے مرحلہ کی تکمیل کے بعد الیکشن کمشن نے لوکل گورنمنٹ انتخابات ،کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات اور دیگر ملکی مسائل پر توجہ مبذول کرنی ہے۔ اس کی تیاری کرینگے۔ انہوں نے کہا میڈیا کے نمائندوں کو کارڈ جاری کیے گئے تھے، وہ پولنگ سٹیشن کے اندر داخل ہونے کے مجاز ہیں تاہم کیمرہ خفیہ نشان لگانے والی جگہ پر لے جانے کی اجازت نہیں۔ خواتین کو روکے جانے کی شکایت پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
سیکرٹری الیکشن کمشن