لاہور: سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والی 45 جعلی گیٹ وے ایکسچینج قبضے میں لے لی گئیں،2 ملزم گرفتار

لاہور: سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والی 45 جعلی گیٹ وے ایکسچینج قبضے میں لے لی گئیں،2 ملزم گرفتار

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والی 45 جعلی گیٹ وے ایکسچینج قبضہ میں لے لیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر این آر 3 سی سرکل سمیع الرحمن جامی کو ملنے والی اطلاع پر ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ اوکاڑہ میں ملت کولڈ سٹوریج شریف پورہ پر چھاپہ مارا تو جعلی گیٹ وے ایکسچینجوں کا بہت بڑا نیٹ ورک برآمد ہوا۔ موقع سے 45 جعلی گیٹ وے ایکسچینج، 44 ائرنیٹ ڈیوائسز، 2500 موبائل فون سم برآمد ہوئیں۔ اس سسٹم کی نگرانی پر موجود ریحان علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس نے بتایا کہ اصل ماسٹر مائنڈ مقید مصطفیٰ لاہور میں موجود ہے۔ ریحان علی کی نشاندہی پر مقید مصطفیٰ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...