ہنگو: سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 12 افراد گرفتار، دستی بم، اسلحہ برآمد

ہنگو: سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 12 افراد گرفتار، دستی بم، اسلحہ برآمد

 ہنگو (ثناءنیوز) ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او سجاد خان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے سات دستی بم ، ایک بارودی سرنگ او اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ اسلحہ میں چھ کلاشنکوف، د و رائفلز، دو پستول اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ہنگو/آپریشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...