پہلا ٹی ٹونٹی میچ‘ آج پاکستان زمبابوے کو پچھاڑنے کیلئے تیار

ہرارے (این این آئی) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول سیریز کا پہلا ٹی 20 کرکٹ میچ آج ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور نے کہاہے کہ کائیل جارویس کی ریٹائرمنٹ کا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، زمبابوین سائیڈ میں اب بھی کئی اچھے کھلاڑی موجود ہیں، کسی دن کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہمارے بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، ساتویں نمبر تک کے کھلاڑی کو پرفارمنس میں تسلسل لانا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ڈیو واٹمور نے کہا کہ ہمارے بیٹسمینوں کو بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے ان کو کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔ کائل جروس کی غیر موجودگی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے لیکن اس کے باوجود میزبان سائیڈ کے پاس بہترین کھلاڑی موجود اور ہمیں اپنی پوری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔کوئی بھی رینکنگ دیکھ کر دونوں ملکوں کے درمیان فرق کا اندازہ لگا سکتا ہے، ہر کوئی یہی کہے گا کہ اس سیریز میں پاکستان فیورٹ ہے اور میں بھی اس سے متفق ہوسکتا ہوں مگر کسی بھی خاص روز کچھ بھی ہوسکتا ہے، دونوں ٹیموں کا ہر میچ میں سخت مقابلہ ہوگا۔ نمبرون سے 7 تک کی پرفارمنس میں تسلسل درکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن