لاہور/ کراچی (آئی این پی/ وقائع نگار) صدر زرداری نے میاں منظور احمد وٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کو بیٹے کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ میاں منظور امد وٹو نے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ضمنی انتخابات کے موقع پر صوبے میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی پوزیشن کو خود مانیٹر کیا۔ سارا دن وہ متعلقہ انتظامیہ کو مختلف ہدایات دیتے رہے۔