واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاک بھارت کنٹرول لائن پر ہونے والی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو مل کر کنٹرول لائن پر ہونے والے واقعات پر قابو پانا چاہئے۔ کشمیر سے متعلق امریکہ کی پالیسی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دونوں ملکوں کو مذاکرات سے مسائل حل کرنا چاہئیں۔ پاکستان اور بھارت کا افغانستان میں اہم کردار ہو گا۔