لاہور کے علاقہ گھنگ شریف میں ایک خاتون بھی ووٹ ڈالنے کیلئے نہ نکلی

لاہور( وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے)  لاہور میں واقع  پولنگ سٹیشن میں ایک بھی خاتون ووٹ ڈالنے نہ آئی۔ این اے 129 میں واقع  علاقہ گھنگ شریف کے پولنگ سٹیشن میں کسی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ امیدواروں کے سپورٹرز نے مساجد میں اعلانات کرائے اس کے باوجود کوئی خاتون ووٹ ڈالنے کے لئے گھر سے نہ نکلی۔ اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ علاقے میں پیر  میاں رحمت کا اثر و رسوخ ہے انہوں نے خواتین کے ووٹ ڈالنے کو ناجائز قرار دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن