کارکنوں نے 2 ماہ میں عمران سے بدلہ لے لیا: غلام بلور، الطاف حسین اور عمران کی کامیابی پر مبارکباد

Aug 23, 2013

پشاور (این این آئی) غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق حلقہ این اے ون سے کامیاب ہونے والے اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ کارکنوں نے دو ماہ میں عمران خان سے بدلہ لے لیا ہے۔ اس حلقے سے کامیابی بڑا بریک تھرو ہے اور ان قوتوں کو بھی پیغام چلا گیا ہے جنہوں نے عام انتخابات میں غلط تاثر دیا تھا۔غلام احمد بلور نے کہا کہ عام انتخابات میں پنجابی میڈیا نے عمران خان کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے الوداع عمران خان الوداع عمران خان کے نعرے لگائے تاہم جب ایک کارکن نے یہودی عمران خان کا نعرہ لگایا تو غلام احمد بلور نے اسے سختی سے روک دیا۔ دریں اثناء ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الطاف حسین نے غلام احمد بلور کو ٹیلی فون کیا اور مبارکباد دی۔ 

مزیدخبریں