قائم مقام الیکشن کمشنر کا مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ، میڈیا کو کوریج سے روکنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد+لاہور (نوائے وقت نیوز+اپنے نامہ نگار سے) قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی ضمیر کی آواز کے مطابق  استعمال کریں۔ جسٹس  تصدق حسین  جیلانی نے کہا کہ حکومت فوج اور سول ادارے غیر جانبدارانہ  انتخابات کے لئے متحرک ہیں۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے لاہور میں حلقہ پی پی 142 کے پولنگ سٹیشن عائشہ صدیقہ ڈگری گرلز کالج ایمپرس روڈ، دیال سنگھ کالج نسبت روڈ اور حلقہ پی پی 150 میں گورنمنٹ کالج آف کامرس سبزہ زار اور ایل ڈی اے سکول سبزہ زار کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے ضمنی انتخابات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے میڈیا کو کوریج سے روکنے کا نوٹس بھی لیا انہوں نے کہا کہ کوریج سے روکنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد لاہور سمیت مختلف شہروں میں میڈیا کو کوریج سے روکنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن