سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ صدر پسرور کی حدود میں دو بچوں کی ماں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو خاتون کے رشتہ داروں نے تشدد کے بعد سر مونڈ کر گلے میں جوتیوں کا ہار پہنا کر گدھے پر بٹھا کر گائوںکا چکر لگوایا۔ واقعہ میں ملوث خاتون کے شوہر سمیت دو افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا آصف ندیم کے مطابق واقعہ گائوں کھوکھر میں پیش آیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق غلام عباس کو دو بچوں کی ماں (ر) کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے پر اسکے خاوند شفیق اور اختر سمیت پندرہ ملزمان نے غلام عباس کو پکڑ لیا جنہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد استرے سے اس کا سر اور مونچھیں مونڈ دیں اور بعد میں اس کے گلے میں جوتیوں کا ہار ڈال کر گدھے پر بٹھانے کے بعد اسے پورے گائوں کا چکر بھی لگوایا ہے پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دو ملزمان غلام عباس اور اختر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سیالکوٹ: خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے کا رشتہ داروں نے سر مونڈ دیا جوتیوں کا ہار پہنا کر گدھے پر گاؤں کا چکر لگوایا
Aug 23, 2014