کامونکے میں 4سالہ بچے، فیصل آباد: خاتون، گوجرہ میں لڑکی سے زیادتی

Aug 23, 2014

کامونکے + فیصل آباد+ گوجرہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) کامونکے میں 4 سالہ بچے، فیصل آباد میں خاتون، گوجرہ میں لڑکی سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق کامونکے میں گزشتہ روز علی رضا سکنہ فیصل ٹائون چار سالہ وکی کو بہلا پھسلا کر دلاور سلائی کڑھائی کے کارخانہ میں لے گیا جہاں زبردستی اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد میں جھنگ بازار کے رہائشی ممتاز کی بیوی سے عبدالرشید اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔ گوجرہ میں نواں لاہور کے نواحی گائوں337ج۔ ب کے لیاقت علی کی اہلیہ کھیتوں میں چارہ کٹائی کیلئے گئی ہوئی تھی جس کے پیچھے اس کی 14 سالہ بیٹی (س) کھیتوں کو جا رہی تھی راستہ میں گائوں مذکور کے رہائشی ثاقب عرف ملک نے گن پوائنٹ پر فصل کماد میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے بورے والا میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور کے علاقے لاری اڈہ کی حدود میں معذور لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ  تبدیل کرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے  ہدایت کی ہے مقدمہ تبدیل کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔

مزیدخبریں