صوابی (این این آئی) ایوب خان کلے ضلع صوابی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر بھتیجے اور بھابی کو قتل کر دیا گیاجبکہ علاقہ تھانہ ٹوپی کی حدود سے ملنے والی بوری بند نعشوں کی شناخت ہوگئی۔ دونوں نعشیں ماں بیٹے کی تھیں۔ ایو ب خان کلے نے بتایا کہ ان کے بھائی سلیم نے اہل خانہ پر فائرنگ کر کے اپنے بھتیجے نازید خان اور بھا بھی بیوہ فاروق علی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ وجہ قتل سابقہ دشمنی بیان کی ہے۔ دریں اثناء جمعرات کے روز موضع کوٹھا کے قریب ملنے والی بوری بند نعشوں کی شناخت مقتولین سے بر آمد ہونے والی شناختی کارڈ سے ہوگئی مقتولین میں مسماۃ (خ) بیوہ شمس القمر اور اس کا پندرہ سالہ بیٹا شاہ فیصل شامل ہیں۔