امریکی سفیر کی گورنر خیبر پی کے سے ملاقات، دھرنوں سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Aug 23, 2014

پشاور (آن لائن) گورنر خیبر پی کے  سردار مہتاب خان عباسی اور امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبائی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سردار مہتاب عباسی سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور‘ دھرنوں  و دیگر ملکی صورتحال سمیت صوبائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں