لاہور (نامہ نگاران) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں بیماری و گھریلو حالات سے تنگ آ کر 55 سالہ شخص نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ 55 سالہ طاہر بیماری و گھریلو حالات سے پریشان تھا جس پر اس نے تنگ آ کر اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لے لی۔ ورثا کے مطابق طاہر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ ورثا کی جانب سے کسی کارروائی سے انکار پر پولیس نے نعش انکے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں سمندری سے نامہ نگار کے مطابق پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی اور لڑکے نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔ چک 177 گ ب کی انیتا اور 437 گ ب کا سرور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کے خواہشمند تھے۔ سرور کی بہن کے مطابق جوڑے کو لڑکی انیتا کی والدہ نے خودکشی کیلئے زہریلی گولیاں فراہم کیں۔
تین خودکشیاں، سمندری میں پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے نے خودکشی کرلی
Aug 23, 2014