سپریم کورٹ نے سی این جی سیکٹر پر عائد جی آئی ڈی سی کے نفاذ کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیدیا

Aug 23, 2014

اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ کے ایک تین رکنی بینچ نے حکومت کی جانب سے سی این جی سیکٹر پر عائد جی آئی ڈی سی کے نفاذ کو آئین و قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔ مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ٹیکس نہیں بلکہ فیس ہے جسے غیر قانونی طور پر لاگو کیا گیا۔

مزیدخبریں