لاہور( کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں12347 لاٹ کے سودے 2 ارب 35 کروڑ روپے میں ہوئے اور پی ایم ای ایکس انڈکس 2989 پر بند ہوا ۔ سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 65.3 کروڑ اور چاندی کے سودوں کی مالیت 5.1 کروڑ روپے رہی ۔