بورڈ آف ریونیو نے ٹارگٹ سے 6ارب روپے زیادہ ریکوری کرلی

لاہور (میاں علی افضل سے )  بورڈ آف ریونیو پنجاب گذشتہ سال کے مقابلے میں 2013-14ء کے دوران ٹارگٹ سے 6ارب روپے زیادہ ریکوری کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ گذشتہ کئی دہائیوں میں بورڈ آف ریونیو ٹارگٹ پورا کرنے میں بھی ناکام رہا تھا۔ واضح رہے کہ 2013-14ء میں مجموعی طور 32ہزار 6سو46 ملین کا ٹارگٹ رکھا گیا جبکہ مجموعی طور پر 38ہزار 6سو20ملین روپے ٹیکسز اکٹھا کئے گئے۔  لینڈ ریونیو کی مد میں 9ہزار7سو78ملین کا ٹارگٹ تھا ۔ بورڈ آف ریونیو نے 11ہزار 117ملین روپے اکٹھا کیا اور ٹارگٹ سے 1ہزار 3سو38 ملین زیادہ ریکوری رہی، سٹمپ ڈیوٹی میں پنجاب حکومت نے 12ہزار 5سو8ملین کا ٹارگٹ رکھا اور ریکوری 14ہزار 9سو45ملین کی گئی جو ٹارگٹ سے 2ہزار4سو37 ملین زیادہ ہے۔ رجسٹریشن فیس کی وصولی کے حوالے سے 5ہزار 46ملین کا ٹارگٹ رکھا گیا جبکہ مجموعی طور پر 5ہزار 14ملین ریکوری کی گئی اور ٹارگٹ سے 9سو68ملین زیادہ ریکوری کی گئی۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس کی ریکوری کیلئے 4ہزار 35ملین کا ٹارگٹ رکھا گیا جبکہ مجموعی طور پر 5ہزار 3سو55ملین ریکوری کی گئی جو ٹارگٹ سے 1ہزار 3سو20ملین زیادہ رہی۔ زرعی انکم ٹیکس کی ریکوری کیلئے 8سے 27ملین کا ٹارگٹ رکھا گیا جبکہ مجموعی طور پر 9سو34ملین ریکوری گئی اور ٹارگٹ سے 1سو6ملین زیادہ ریکوری کی گئی جبکہ آبیانہ کی ٹارگٹ کے مطابق وصولی میں بورڈ آف ریونیو ناکام رہا آبیانہ کی وصولی کیلئے 1ہزار 4سو52سوملین کا ٹارگٹ رکھا گیا جبکہ صرف 1ہزار 2سو55ملین ریکوری جا سکی اور ٹارگٹ سے 1سو97ملین کم ریکوری کی جا سکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...